آئی فون 8 فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ آنکھیں اور چہرہ اسکین کی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا دعویٰ سامنے آگیا

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)موبائل فونز کی دنیا کی بڑی مایہ ناز کمپنی ایپل اپنانیا آئی فون 8 جلد متعارف کروانے جا رہی ہے لیکن فنگر پرنٹس فیچر کے متوالوں کے لئے بری خبر ہے کیونکہ اس نئے ماڈل کے حوالے سے نیا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ایپل کے نئے آئی فون میں فنگر پرنٹ سنسر کی جگہ مستقبل کی جدید ترین اور محفوظ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق فنگر پرنٹس کے خاتمے کا یہ دعویٰ بلومبرگ کی ایک نئی رپورٹ میں سامنے آیا ہے آئی فون ایٹ میں لوگ فنگر پرنٹ کی بجائے اپنے فون کو چہرے سے ان لاک کرسکیں گے۔ آئندہ چند ماہ میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون میں ایسا تھری ڈی سنسر استعمال کیا جائے گا جو لوگوں کے چہروں کواسکین کرکے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ ڈیوائس کے مالک ہیں یا نہیں۔نئے ماڈل میں آنکھوں کو اسکین کرنے کی ٹیکنالوجی بھی ہوگی تاکہ دوگنا تحفظ فراہم کیا جاسکے جبکہ دیگر کئی بڑی تبدیلیاں جیسے وائرلیس چارجنگ وغیرہ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Top Articals

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*