ایپل سے تنازعے کے بعد برطانوی کپمنی چپ ڈیزائنر کی فروخت کا فیصلہ

برطانوی چپ ڈیزائنر امیجینیشن ٹیکنالوجیز نے امریکی کمپنی ایپل کےساتھ تنازع کے بعد اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایپل ایک لائسنسی معاہدے کے تحت اپنے آئی فونز، آئی پیڈز اور آئی پاڈز میں برطانوی کمپنی کی چپ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔
امیجینیشن ٹیکنالوجیز کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اس کے ممکنہ خریداروں نے اسے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کے بعد اس کے رسمی فروخت کے عمل کو شروع کیا ہے۔

برطانوی کمپنی کے مطابق وہ بولی دینے والے ممکنہ خریداروں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔
امیجینیشن ٹیکنالوجیز نے اپریل میں کہا تھا کہ ایپل 15 سے دو سال کے اندر اندر اس کی ٹیکنالوجی کا استعمال ختم کرنی کا منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
اس وقت امیجینیشن ٹیکنالوجیز نے ایپل سے سوال کیا تھا کہ آیا وہ پیٹنٹ کو توڑے بغیر خود سے کمپیوٹر چپ ڈیزائنز کو تیار کرنے ارادہ رکھتی ہے۔
برطانوی کمپنی نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اس نے ایپل کے ساتھ لائسنس یافتہ ادائیگیوں کے تنازع کے حل کے لیے طریقۂ کار شروع کیا ہے۔
امیجینیشن ٹیکنالوجیز نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا ایپل کے ساتھ تنازع ہے۔

Src Via : BBC

Top Articals

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*