ایپل کا نیا ماڈل آئی فون 8 کیسا دِکھتا ہے اور اس میں کیا خصوصیات ہیں؟ تصاویر اور تفصیلات لیک ہوگئیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کے صارفین کو نئے ماڈل آئی فون 8کا بڑی شدت سے انتظار ہے۔یہ ماڈل مارکیٹ میں کب آئے گا یہ تو ابھی کمپنی نے نہیں بتایا لیکن اس متوقع ماڈل کی تصاویر اور تفصیلات لیک ہو گئی ہیں۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق افواہوں کی صورت میں سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 8میں دوہرے لینز کا حامل تھری ڈی کیمرا نصب ہو گا جو اصل منظر کے ساتھ ساتھ اس کے اردگرد کی بھی بہترین اور رئیل ٹائم تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے اہل ہو گا۔

نئے ماڈل میں پلاسٹک او ایل ای ڈی سکرین لگائی جائے گی اور یہ وائرلیس چارجنگ کی صلاحیت کا حامل ہو گا۔ آئی فون 8کے 2 ماڈلز متعارف کروائے جائیں گے جن کا سائز 5انچ اور 5.8انچ ہوں گے۔5.8انچ ماڈل میں ’ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر‘ نصب کیا جائے گا جو سکرین کے شیشے کے نیچے یا فون کی پشت پر ہو گا۔ اس پریمیئم ماڈل کی قیمت 1ہزار ڈالر (تقریباً1لاکھ روپے)تک ہوگی۔

Src Via : dailypakistan

Top Articals

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*