مربع کلومیٹر پر نظر رکھنے والا، ایک ارب پکسل کا ڈرون کیمرہ

تل ابیب(این این آئی) اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ایلبیٹ سسٹمز نے ایک ایسا کیمرہ بنایا ہے جو ایک ارب پکسل کے ساتھ 80 مربع کلومیٹر تک کے وسیع علاقے کی انتہائی تفصیلی اور صاف تصاویر حاصل کرسکتا ہے۔ایس کے آئی ڈبلیو اے پی ایس سسٹم نامی یہ کیمرہ حال ہی میں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی اچھے ڈرون پر نصب کیا جاسکتا ہے جو فضا میں بلند ہونے کے بعد 80 کلومیٹر تک وسیع رقبے کا احاطہ صرف ایک تصویر کے ذریعے کرسکتا ہے۔ اسے ماہرین نے ’آسمان میں آنکھ‘ قرار دیا ہے۔ کیمرے کو ایک وقت میں کئی مقامات پر زوم کرکے کسی بھی جگہ کی تفصیل لی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اسرائیلی دفاع کے لیے ایک گیم چینجر ایجاد ہے۔ وائیڈ ایریا پرسسٹنٹ سرویلنس سولیوشن (ڈبلیو اے پی ایس) سسٹم کے ذریعے ایک وقت میں دس علاقوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور براہِ راست کسی بھی مقام کی ویڈیو لی جاسکتی ہے۔

Src Via : Daily Pakistan

Top Articals

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*