ویڈیو چیٹ کی مشہور و معروف ویب سائٹ اسکائپ کے مستقبل کو فیس بک سے خطرہ لاحق

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویڈیو چیٹ کی مشہور و معروف ویب سائٹ اسکائپ کے مستقبل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے خطرے میں ڈال دیا ہے اور ویڈیو چیٹ کے میدان میں فیس بک نے اسکائپ کے مقابلے کے مزید فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں اور اس کے خیال میں اس ایپ کا استعمال صارفین کے لیے زیادہ پرلطف ثابت ہوگا۔میسنجر میں اب اینیمیٹڈ ری ایکشنز، فلٹرز اور ایفیکٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔چیٹ ری ایکشن فیس بک کے پانچ ایموجی آئیکون کے اینیٹمیٹڈ ورژن ہیں جنھیں آپ بخوبی جانتے ہیں یعنی لو، لافٹر، سرپرائز، سیڈ نس اور اینگرشامل ہیں اور نئے ورژن میں اگر کنزیومر ہارٹ پر کلک کریں گے تو دل آپ کے سر کے ارگرد اڑتے ہوئے نظر آئیں گے، اسی طرح دیگر بھی دیکھنے میں کافی اچھے ہیں۔تاہم اس کے لیے آپ نیچے ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیںاسی طرح اب گروپ یا سنگل ویڈیو چیٹ میں دوستوں سے بات کرتے ہوئے آپ تصاویر بھی لے سکتے ہیں، جس کے لیے نیچے کیمرہ آئیکون پر کلک کرنے کی آپشن بھی موجود ہے۔
یا د رہے کہ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ویڈیو چیٹ دو سال قبل متعار ف کروائی تھی اور گزشتہ سال اس میں گروپ چیٹ کو بھی شامل کردیا گیا تھاتاہم ویڈیو کی کوالٹی کو مزید بنانے پر بھی مسلسل کام کیا جار ہا ہے ۔

Src Via : Daily Pakistan

Top Articals

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*